لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویزالہیٰ کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ پولیس ایک گھنٹہ ظہورالہیٰ روڈ پر گھر کے باہر موجود رہی۔پرویز الہٰی کے گھریلو ملازمین کے مطابق پولیس کی 4 گاڑیوں میں اہلکار آئے تھے، پولیس اہلکار پرویزالہیٰ کے بارے میں معلومات لے کر چلے گئے۔ملازمین نے بتایا کہ چوہدری وجاہت کے گھر پر پوچھ گچھ کی گئی، پولیس نے پرویزالہیٰ کی آمد و رفت سے متعلق معلومات لیں۔















