کوئٹہ (نیوزڈیسک)بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ نظم و نسق بشریٰ نے کہا ہے کہ صوبے کےسابق وزراء اور ریٹائرڈ بیوروکریٹس نے بڑی تعداد میں گاڑیاں چھپائی ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نےبلوچستان میں سرکاری گاڑیوں کی واپسی میں ناکامی کے حوالے سے کہا کہ سابق وزراء اور بیورو کریٹس کو گاڑی کی واپسی سے متعلق لیٹرز لکھ ،لکھ کر تھک گئے ہیں۔بشری رند نے کہا کہ ہمیں پریشانی ہے کہ ان وزراء اور بیوروکریٹس سے گاڑیاں کیسے واپس لیں۔ان کا کہناتھاکہ قبائلی معاشرہ ہونے کی وجہ سے پولیس بھیج کر گاڑیاں واپس نہیں لے سکتے۔ انہوں نے کہاکہ جو بھی وزیر اور بیوروکریٹ سیٹ پر آتا ہے گاڑیوں پر قبضہ کرلیتا ہے۔ بشری رند کے مطابق سابق وزراء، بیوروکریٹس اور ان کی فیملی اور بچے سب سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس صرف ایک سرکاری گاڑی ہے۔















