اہم خبریں

راولپنڈی کے 60 ٹریفک وارڈن کو سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی

راولپنڈی(اے بی این نیوز)راولپنڈی کے 60 ٹریفک وارڈن کو سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی ،ترقی پانے والے ٹریفک وارڈن کو رینک لگانے کے لیے ریجنل دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، آ ر پی او سید خرم علی اور چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان نے ترقی پانے والے افسران کوسینئر ٹریفک وارڈن عہدہ کے رینک لگائے، اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ محکمہ پولیس میں ترقی بہترین کارکردگی اور اچھے ریکارڈ سے مشروط ہے ۔

متعلقہ خبریں