کراچی( اے بی این نیوز )سندھ میں تیز طوفانی ہواؤں اور بارش کا سلسلہ جاری،تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجان سے چلے گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔حیدرآباد حیسکو ریجن میں 240 فیڈرز پر بجلی کی سپلائی معطل ، مٹیاری ہائی وے بھی متاثر۔ گرج چمک کے ساتھ تیز طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔تھرپارمیں نوکوٹ کے گاوں میں میاں بیوی کھیتوں کام کررہے تھے کہ آسمانی بجلی سے خاوند ہلاک ہوگیا ، سامروٹی میںلعل جی ہلاک ہوگیا۔















