لاہور( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی اصل وجہ سامنے آگئی۔معلوم ہوا ہے کہ فرخ حبیب کو سی سی پی او لاہور کے مراسلے کی وجہ سے بیرون ملک جانے سے روکا گیا، جس میں کہا گیا کہ وہ تھانہ ریس کورس اور تھانہ شادمان کے 2 مقدمات میں نامزد ہیں۔















