اہم خبریں

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا

کراچی(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے 29 اپریل کی شام چار بجے بہادر آباد کراچی میں اہم اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع نے بتایاکہ مردم شماری سے متعلق وزیر اعظم شہبازشریف سمیت دیگر ملاقاتوں پر رابطہ کمیٹی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم اور وفاقی وزراء سے ملاقاتوں میں ایم کیوایم پاکستان کی بات سنی گئی اور تسلیم کی گئی۔ ذرائع نے بتایاکہ حکومت کو تمام بے ضابطگیوں کے شواہد پیش کئے گئے، حکومت کے ڈیجیٹیل سسٹم سے اس کی تصدیق ہوئی کہ بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے کراچی کا مقدمہ بھرپور تیاری کے ساتھ لڑااور اس میں کامیابی ملی۔ ایم کیو ایم پاکستان کی کوشش ہے کہ کراچی کے ایک ایک فرد کو گنا جائے۔

متعلقہ خبریں