اہم خبریں

کل ہم نے دو قدم اٹھائے تھے آج 10 اٹھائےہیں،سینیٹر علی ظفر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کے رکن سینیٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ کل ہم نے دو قدم اٹھائے تھے آج شاید 10 اٹھائے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرعلی ظفر نے کہا کہ اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کے پاس چلے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم میں بہت ساری جماعتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ ہوا کہ تجاویز اپنی اپنی جماعت کے سامنے رکھی جائیں۔ امید ہے کہ منگل کو کوئی فیصلہ ہوجائے گا۔ان کاکہناتھاکہ ابھی تجاویز سامنے آئی ہیں لچک کا پتا منگل کو چلے گا۔علی ظفر نے کہاکہ حکومت کی تجاویز آئینی ہیں یا غیرآئینی میں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔

متعلقہ خبریں