لاہور (نیوزڈیسک)اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وفاقی وزیر مؤنس الہی کے دوست سہیل اصغر کو گرفتار کرلیا۔اینٹی کرپشن پنجاب نے انہیںسیشن کورٹ لاہور سے گرفتار کیا۔اینٹی کرپشن ذرائع نے بتایا کہ ملزم سہیل اعوان نے گجرات روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ اپنے من پسند ٹھیکیدار کو دلوایا، اور انہوں نے سڑک کی تعمیر و مرمت میں 5 ملین کا کک بیک وصول کیا، جب کہ ملزم نے سڑک کی تعمیر و مرمت میں ناقص میٹریل استعمال کیا۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم سہیل کے خلاف گوجرانوالہ میں مقدمہ درج ہے، اور ملزم کو اسی مقدمے میں گرفتار کیا گیا ۔یاد رہے کہ 13 اپریل کو اینٹی کرپشن پنجاب نے اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں پرویزالہی، مونس الہی، محمد خان بھٹی اور زبیرخان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔















