اہم خبریں

سابقہ حکمران عوام کے دلوں سے نوازشریف کی محبت نہیں نکال سکتے،ارباب خضر

پشاور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضرحیات خان نے کہاہے کہ سوات میں نواز شریف کڈنی ہسپتال سرکاری خرچہ پر نہیں بلکہ نوازشریف نے اپنے خرچہ پر بنایا تھا سابقہ حکومت نے بغض نوازشریف میں ہسپتال کا نام تبدیل کردیا تھا،جمعہ کو جاری ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضرحیات کا کہنا تھا کہ موٹرویز اور سی پیک سمیت کتنے منصوبوں سےنواز شریف کا نام ہٹانے کی کوششیں کی گئیں لیکن سابقہ حکمران عوام کے دلوں سے نوازشریف کی محبت نکال نہیں سکے وہ خود مٹ گئے لیکن نوازشریف آج بھی عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پورے ملاکنڈ میں کڈنی اسپتال نہ ہونے پر مالاکنڈ میں کڈنی اسپتال بنایاگیاتھا، حکومت کو تکلیف صرف نواز شریف کے نام سےتھی موجودہ حکومت فوری طور پر اسپتال کا نام دوبارہ نوازشریف کڈنی ہسپتال رکھنے کے احکامات جاری کروائے ۔

متعلقہ خبریں