اہم خبریں

اپوزیشن سے بات چیت جاری ہے،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیرقانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ اپوزیشن سے ابھی گفتگوجاری ہے،اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے حکومتی تجاویز کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی،جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات سے پہلے وفاقی وزیر قانون نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔اعظم نذیر تارڑ سے صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے حکومتی تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے؟مذاکرات کیلئے حکومتی تجاویز کو حتمی شکل دینے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ ابھی گفتگو جاری ہے، حتمی شکل کیسے دی جا سکتی ہے؟

متعلقہ خبریں