امریکا کاپاکستان کی اقتصادی صورتحال پر تشویش کا اظہار

واشنگٹن (اے بی این نیوز )امریکا کاپاکستان کی اقتصادی صورتحال پر تشویش کا اظہار، آئی ایم ایف اصلاحات پر آگے بڑھنے کا مطالبہ کر دیا،امریکی نائب معاون وزیر برائے پاکستان الزبتھ ہوسٹ نےکہا پاکستان کی معاشی صورتحال خطرناک ،اصلاحات کے ذریعہ بہتری لائی جا سکتی ہے، امریکا پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان کی طرح امریکا بھی ٹی ٹی پی بارے فکر مند ہے،طالبان کو وعدوں پورے کرنے پر زور دینا ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے۔