اہم خبریں

جنگی قابلیت سے متعلق سابق آرمی چیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (اے بی این نیوز     )جنگی قابلیت سے متعلق بحث پر پاک فوج نے خاموشی توڑ دی ، آئی ایس پی آر کے مطابق جنگی قابلیت سے متعلق سابق آرمی چیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہروقت تیار ہیں،افواج پا کستان جنگی وسائل سے بھرپور ریسورس کی حامل ہیں، پا ک فوج دفاع کیلئے ہتھیاروں اورجنگی سازوسامان کو ہمیشہ تیار رکھتی ہے۔فوج پاکستانی عوام کو یقین دلاتی ہے کہ ہم نے ہمیشہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور انتہائی جنگی قابلیت پر فخر کیا اور کرتے رہیں گے

متعلقہ خبریں