اسلام آباد ( اے بی این نیوز )یقین دلاتا ہوں معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ہر کوشش کی جائے گی، وزیر اعظم نے اے ایف اکیڈمی رسالپور میں گریجویٹس پاسنگ آؤٹ پریڈ تقر یب سے خطابکرتے ہو ئے کہا عالمی معاشی بحران سے پاکستانی عوام کو متاثر نہیں ہونے دیں گے ، پاک فضائیہ بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے دنیابھر میں نمایاں ہے، پاکستان مخالف عناصرکو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، تمام ملکوں سے دوطرفہ مفادات کی بنیاد پر مثبت تعلقات چاہتے ہیں،، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کررہاہے،، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ناممکن ہے ،،خطے میں امن کیلئے ہمسائیہ ملکوں کیساتھ ملکر کوششیں جاری رکھیں گے۔















