لاہور (اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مخالفین کو خوف ہے میں دوبارہ اقتدار میں آ گیا تو احتساب کروں گا اس لیے مجھے قتل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ مزید تین لوگوں کی نشاندہی میں نے ویڈیو میں کی ہوئی ہے، یہ لوگ مجھے 18 مارچ کو اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں مارنا چاہتے تھے۔ اگر اب بھی مجھے مارنے کی کوشش کی گئی تو یہی لوگ ذمہ دار ہوں گے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جیسے وزیرآباد حملے کا الزام ایک مذہبی انتہا پسند پر ڈالنے کی کوشش کی تھی، اب یہ غیر ملکی ایجنسیوں پر معاملہ ڈالنے کی نئی چال چل رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلسلہ وار ٹویٹس میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ وزیر داخلہ کہہ رہے ہیں میری جان کو غیر ملکی ایجنسیوں سے خطرہ ہے۔ میں پورے ملک پر واضح کر دوں میری جان کو صرف ان تین لوگوں سے خطرہ ہے جن کا نام میں نے وزیر آباد کے قاتلانہ حملے کے بعد لیا تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں قوم پر واضح کر دینا چاہتا ہوں مجھ پر کسی بھی قسم کے حملے کی کوشش ہوئی تو یہی لوگ ذمہ دار ہوں گے جن کی میں نے شناخت کر چکا ہوں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ یہ لوگ گھبرائے ہوئے ہیں میں دوبارہ اقتدار میں آ کر ان کا احتساب کروں گا، اس لیے ان کی کوششیں مجھے قتل کر رہی ہیں۔















