اہم خبریں

پی ٹی آئی نے لاہور میں کرمنل ریکارڈ کے حامل قیصربٹ کو بھی ٹکٹ دیدیا

لاہور( نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں پارٹی رہنما قیصر بٹ کو بھی پنجاب اسمبلی الیکشن کےلیے ٹکٹ دیا ہے۔ کرمنل بیک گراؤنڈ کی وجہ سے قیصر بٹ کے خلاف کارکنوں نے زمان پارک میں مظاہرہ بھی کیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ کئی حلقوں میں مختلف شکایات پر امیدوار تبدیل کر دیے گئے۔پنجاب اسمبلی کے ممکنہ الیکشن کےلیے تحریک انصاف کی ریویو کمیٹی نے ٹکٹ جاری کردیے۔پی پی 57 میں علی وکیل خان اور پی پی 61 میں رانا نذیر احمد خان کو پارٹی ٹکٹ مل گئے۔کمیٹی نے پی پی 62 پر طارق گجر کا ٹکٹ منسوخ کردیا، جس پر گوجرانوالہ میں کارکنوں نے احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں