اہم خبریں

علی زیدی کی فراڈکیس میں ضمانت منظور ، ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے رہا کردیا گیا

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کی فراڈکیس میں ضمانت منظور ، ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے رہا کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق علی زیدی کی رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے باہر موجود تھی، جنہوں نے رہائی کے بعد علی زیدی کو پھولوں کا ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ فراڈ کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے علی زیدی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10 ہزار روپےکے مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا تھا۔علی زیدی کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری عدالت سے باہر سیٹلمنٹ ہو چکی ہے، مدعی مقدمہ ملک سے باہر ہیں۔

متعلقہ خبریں