اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 دسمبر کو طلب کرلیا۔وفاقی کابینہ کے 28 دسمبر کے اجلاس کے لیے 8 نکاتی ایجنڈابھی سامنے آگیا ۔ایجنڈے کے مطابق توشہ خانہ پر وزراء کی کمیٹی اپنی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے گی۔اس دوران 54 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی سمری کی منظوری متوقع ہے۔دوسری طرف ہارڈ شپ کیٹیگری کی ایک دوا کی قیمت میں اضافہ وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق اس موقع پر توانائی بچت اقدامات پر عمل درآمد کا پلان پیش کیا جائے گا۔ایجنڈے کے مطابق ون اسٹاپ سروس ایکٹ منظوری کےلیے وفاقی کابینہ میں پیش ہوگا اور ای سی سی کے 21 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔