اسلام آباد ( اے بی این نیوز )الیکشن ایکٹ کی شق 57ون اور 58میں ترامیم کے معاملہ کے سلسلے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسپیکر کی مشاورت سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ،اس حولے سے نو ٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا، نو ٹیفیکیشن کے مطابق سینیٹرعلی ظفر،دلاور خان،کامران مرتضی اورتاج حیدر کمیٹی کا حصہ ہوں گے،نوید قمر،محسن شاہنواز ،صابر قائمخانی اور افضل ڈھانڈلہ کمیٹی کے رکن ہوں گے انتخابی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعہ کے روز طلب کرلیاگیا کمیٹی دس روز میں الیکشن ایکٹ میں ترامیم تجویز کریں گے چیف الیکشن کمشنر نے چئیرمین سینیٹ ،اسپیکرکو الیکشن ایکٹ میں ترامیم کیلئےخطوط لکھے تھے۔















