اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ملک میں آئینی اور سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے پاکستان بار کونسل سرگرم،ریاستی اداروں کے درمیان تناؤ کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان بار نے ملک بھر کی وکلاء تنظیموں کا نمائندہ اجلاس طلب کر لیااجلاس 17 اپریل کو دن ساڑھے گیارہ بجے پاکستان بار کونسل کے آفس میں ہوگا،اجلاس میں ملک سطح پر تناؤ کے خاتمے کے لیے حکمت عملی اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، پاکستان بار کے جاری اعلامیہ مطابق پاکستان سیاسی جماعتوں کے درمیان تناؤ کی کیفیت کا متحمل نہیں ہو سکتا، سیاسی تناؤ کی صورتحال کی وجہ سے سپریم کورٹ کا وقار بھی مجروح ہو رہا ہے، 17 اپریل کو بلائی گئی کانفرنس کا مقصد سیاسی تناؤ اور اداروں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا ہے۔















