اہم خبریں

پاکستان یورپی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتا ہے،میاں ریاض حسین پیرزادہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق میاں ریاض حسین پیرزادہ نے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کوونکا سے اپنے دفتر میں 11 اپریل، 2023 کوملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور تعاون کے معاملات خاص طور پر انسانی حقوق کے حوالے سے درپیش چیلنجز اور جی ایس پی + سے متعلق آنے والی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق نے سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یورپی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتا ہے اور یہ تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ بین الاقوامی ذمہ داریوں پر مبنی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے لئے جی ایس پی + اسٹیٹس کے ذریعے یورپی یونین کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ہمارے وعدے اور بین الاقوامی کنونشنز اور معاہدوں کی طرف ہماری ذمہ داریاں حکومت کی اعلیٰ ترجیح رہیں۔ ڈاکٹر رینا کیونکا نے انسانی حقوق کے ایجنڈے پر عمل درآمد میں حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ کہ یورپی یونین اس ایجنڈے پر عمل درآمد میں پاکستان کی مدد کرتا رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیلنجز پر قابو پانے کیلئے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے اور یورپی یونین اس سلسلے میں اپنی حمایت جاری رکھے گی۔ وزیر نے سفیر کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعاون مزید مضبوط ہوں گے۔

متعلقہ خبریں