اسلام آباد (اے بی این نیوز )فراڈ کے ملزم کی انکوائری مکمل نہ ہونے پرجسٹس فائز عیسیٰ تفتیشی افسر پربرہم، سوال کیا آپ کی تنخواہ کتنی ہے،تفتیشی افسر نے بتایاحکومت ایک لاکھ دیتی ہے،جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے حکومت نہیں عوام تنخواہ اداکرتی ہے،عوام نے تجوریاں نہیں بھر رکھیں،5ماہ سے ایک شخص اندرہے،انکوئری مکمل نہیں تو یہاں کیوں آئے ہیں،عدالت نے ملزم اویس کی ایک لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔















