اہم خبریں

عمران خان ہر کسی پر الزامات لگاتے ہیں اور خود ضمیر فروش ہیں،قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (نامہ نگار) مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا عمران خان نفرت کی سیاست کرتے ہیں جبکہ ملکی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا،وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حصہ ہے لیکن اسے معاشرے میں گروہ بندی اور نفرت تک نہ بڑھایا جائے ۔عمران خان نے پاکستان سعودیہ تعلقات کو کیسے خراب کیا؟سعودی عرب نے عمران خان کو دیا ہوا جہاز اچانک واپس کیوں لیا؟قمر زمان کائرہ نے سب کھول کر بیان کر دیا، آزاد کشمیر میں تبدیلی کے متعلق عدم اعتماد کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ قمر زمان کائرہ نے آزاد کشمیر کی ریاستی سیاسی جماعتوں کا اندرون معاملا ہے ، نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں لیکن یہ اقدام امن کیلئے ہماری کوششوں اور عزم میں رکاوٹ نہیں بن سکتے اسمبلی کے وہ کونسے ارکان ہیں جنہیں خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے؟ عمران خان تو ہر کسی پر الزامات لگاتے ہیں اور خود ضمیر فروش ہیں ۔

متعلقہ خبریں