اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں، انسانی سمگلروں کی وجہ سے ملک کی بھی بدنامی ہوتی ہے۔ پیر کو ایوان بالا میں سینیٹر مشتاق احمد کی تحریک کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کی سمگلنگ کا معاملہ انتہائی باعث تشویش ہے، اس حوالے سے تمام متعلقہ ادارے کام کر رہے ہیں، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایف سی اور ایف آئی اے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوشاں ہیں ، انسانی سمگلروں کا گٹھ جوڑ توڑا جائے گا۔















