اہم خبریں

الیکشن کرا بھی لیں تو پاکستان ترقی نہیں کر سکتا،جاوید لطیف کاعمران خان کیسز میں نئے ثبوت سامنے آنے کا دعویٰ

شیخوپورہ(نیوز ڈیسک ) ہمارے حق میں کوئی فیصلہ آتا ہے تو این آر او کا الزام لگا دیا جاتا ہے۔ عمران خان کیسز میں نئے ثبوت سامنے آئے ہیں، ریاست کے لیے خاموش ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اینڈ کمپنی کے حمایتی اداروں میں بیٹھے لوگوں کو اکسا رہے ہیں، نا انصافی کرنے والوں کے ظلم و ستم کا مداوا ہوگا تو ملک ٹھیک ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کروا بھی لیں تو پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، جب تک چور کو چور نہیں کہیں گے پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، اعتراف کافی نہیں جو غلط سزائیں دی گئیں ان کا مداوا بھی ہونا ضروری ہے۔ وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ جھوٹا بیانیہ، آڈیو ویڈیو لیکس ہو رہی ہیں، آج حکومتی اتحادی سہولت کاری کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ سہولت کاری کی بات کر نے والوں کی باتوں کا نوٹس کیوں نہیں لیا جا رہا ہے؟۔

متعلقہ خبریں