اہم خبریں

یہ میری کابینہ کے قابل وزیروں میں سے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ نامنظور کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ نامنظور کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ نامنظور کر دیا۔واضح رہے کہ حسنین بہادر دریشک نے چند روز قبل ایک اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے تلخ کلامی کے بعد انہیں اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ نامنظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسنین بہادر دریشک میری کابینہ کے قابل وزیروں میں سے ہیں۔ حسنین بہادر دریشک میرے لیے ویسے ہی ہیں جیسے مونس الٰہی، حسنین بہادر دریشک کی پرفارمنس بہت اچھی ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ حسنین بہادر دریشک بطور صوبائی وزیر اپنے محکمےکو بڑے اچھے طریقے سے چلا رہے ہیں، حسنین بہادر دریشک بطور صوبائی وزیر ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں