اس ہفتے تاریخی فیصلہ آ جائے گا،پوری قوم عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے، شیخ رشید احمد کا دعویٰ

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس ہفتے میں عدلیہ کا تاریخی فیصلہ آ جائے گا، جو سپریم کورٹ کیخلاف اعلان جنگ کر کرے گا توساری قوم سڑکوں پر ہوگی، الیکشن ہی ملک کو افراتفری اور خون خرابے سے بچا سکتا ہے۔آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے بیانانت کھلم کھلا اعلان جنگ اور عوام دشمنی کے مترادف ہیں، وزیر خزانہ کے بیانات نااہلی کا اعتراف ہے، حکومت آئین اور قانون کا فیصلہ ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں تو پھر عوام کے الیکشن کے مقابلے کیلئے تیار رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بندگلی میں داخل ہو چکا ہے، آنے والا ہفتہ اہم ترین ہوگا، حکومت عدلیہ پر ہرطرف سے دباؤ ڈال رہی ہے، عدلیہ وہی کرے گی جو آئین اور قانون کے مطابق ہوگا، حکومت نے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے، پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔