اہم خبریں

کوئی بچا تو نہیں جو ابھی بھی سمجھتا ہو ملک میں جمہوریت ہے،اسد عمرکا لاہور ہائیکورٹ فیصلہ پر ردعمل

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستاں تحریک انصاف کے رہنما ءاسد عمر نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بچا تو نہیں جو ابھی بھی سمجھتا ہو کہ ملک میں جمہوریت ہے۔ہفتے کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپر پاکستاں تحریک انصاف کے رہنما ءاسد عمر ہائیکورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ”کوئی بچا تو نہیں جو ابھی بھی سمجھتا ہو کہ ملک میں جمہوریت ہے؟واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائیڈ کرنے کے حکم کو معطل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ اور کابینہ کو بحال کردیا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر عدالت نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

متعلقہ خبریں