اہم خبریں

ٹرینوں میں خواتین اور بچوں کیلئے الگ ڈبے مخصوص کریں،ٹرینوں کی صفائی کا کام آؤٹ سورس کیا جائے،خواجہ سعد رفیق

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہر ٹرین میں خواتین اور بچوں کے لیے الگ ڈبے مخصوص کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ہفتے کو وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دیگر ٹرینوں کی صفائی کی ذمہ داریاں بھی آؤٹ سورس کی جائیں۔انہوں نے گریڈ ایک سے سینئر مینجمنٹ تک سرکاری رہائش کی پالیسی میں صوابدیدی اختیار ختم کرنے اور میرٹ کی بنیاد پر الاٹمنٹ کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں