اہم خبریں

اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ہے عمران خان کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد ہو گا،پرویز الہٰی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رات کے اندھیرے میں منتخب حکومت پر شب خون مارنے کی کوشش ناکام ہوگئی ، پنجاب کے عوام کو مبارک ہو، عدالت نے گورنر کی آئین شکنی کا راستہ روک دیا، وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ایک بیان میں کہا کہ فوری طور پر گورنر کو عہدے سے ہٹایا جائے،گورنر کیخلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی عمل میں لائی جائے،گورنر کے خلاف آج صوبائی اسمبلی کی قرارداد اہمیت کی حامل ہے،ہم امپورٹڈ حکومت کو عوام کے کٹہرے میں پیش کرینگے اور حتمی فیصلہ عوام کا ہو گا،امپورٹڈ حکومت انتخابات سے بھاگنا چاہتی ہے،اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ہے عمران خان کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد ہو گا،گورنر نے آرٹیکل 58(2) بی بحال کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا راستہ روک دیا گیا،پنجاب کے عوام کو مبارک ہو، عدالت نے گورنر کی آئین شکنی کا راستہ روک دیا۔

متعلقہ خبریں