اہم خبریں

توشہ خانہ تحقیقات ، نیب نے فرح گوگی کو طلب کرلیا

راولپنڈی(نیوزڈیسک )نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو توشہ خانہ کیس میں تحقیقات کیلئے طلب کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق باخبرذرائع نے بتایاکہ نیب راولپنڈی کی جانب سے فرحت شہزادی کوڈی ایچ اےلاہورکے پتے پر ارسال کیے گئے نوٹس میں 21 مارچ کے روز پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نیب نے فرحت شہزادی کو دوسری بار طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔فرحت شہزادی کو تحائف کی فروخت میں کردار پرطلب کیا گیا۔یاد رہے کہ ایف آئی اے نے بھی فرح گوگی کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر رکھاہے۔

متعلقہ خبریں