پہلے چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل سیلنگ رگاٹا کی اختتامی تقریب کا کراچی میں انعقاد

کراچی(اے بی این نیوز)پہلے چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل سیلنگ رگاٹا کی اختتامی تقریب کا کراچی میں انعقاد ہوا،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے،پانچ روزہ بین الاقوامی سیلنگ چیمپئن شپ کے دوران مختلف کیٹگریز کے کل 12 مقابلے منعقد ہوئے،چیمپئن شپ میں آسٹریلیا، بحرین، مصر، ملائیشیا، عمان، سنگاپور، سری لنکا اور تھائی لینڈ سمیت پاکستانی کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے انٹرنیشنل سیلنگ چیمپئن شپ کے شاندار انعقاد پر چیمپئن شپ کی انتظامیہ کو سراہا اور جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔تقریب کے اختتام پر نیول چیف نے مختلف کیٹگریز کے فاتح اور رنراپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔اختتامی تقریب میں سول و ملٹری معززین، سفارت کاروں، کھلاڑیوں اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔