اسلام آباد( اے بی این نیوز ) چمن اور آس پاس کے علاقوں میں دیسی ساختہ بم نصب کرنے سمیت حالیہ دہشت گردی کے واقعات سے منسلک دہشت گردوں کے ایک مشتبہ ٹھکانے رحمان کہول، چمن میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ علاقے کی مسلسل تکنیکی نگرانی اور جاسوسی کے نتیجے میں، دہشت گردوں کے ایک مقام کی نشاندہی کی گئی اور اس کی جانچ کے لیے سیکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا۔ علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی اور صفائی کی گئی اور اس کے نتیجے میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔ پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔















