اہم خبریں

سابق وزیر اؑظم عمران خان کے دستخط والی فائل غائب ہونے کے معاملے پر وکیل کی 1 اور فوٹیج سامنے آگئی

اسلام آ باد (اے بی این نیوز)جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے عمران خان کے دستخط والی کورٹ کی فائل غائب ہونے کے معاملے میں چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر گوہر کی ایک اور فوٹیج منظر عام پر آگئی۔بیرسٹر گوہر نے عدالت میں فائل ایس پی سمیع ملک کی جانب سے غائب ہونے کا مؤقف اختیار کیا۔فوٹیج میں بیرسٹر گوہر کے ہاتھوں میں فائل دیکھی جا سکتی ہے۔عمران خان کی حاضری کے دستخط والی فائل عدالت میں پیش نہ کیے جانے پر جج ظفر اقبال نے سوال پوچھا تھا۔جج نے استفسار کیا کہ عمران خان کی حاضری پر دستخط کی فائل کدھر گئی؟اس پر عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ ایس پی نے فائل مجھ سے لی تھی۔ایس پی نے عدالت کے روبرو کہا کہ مجھے نہیں علم کہ عمران خان کے حاضری پر عمران خان کے دستخط ہوئے ہیں یا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے چوٹ لگی ہے، میرے پاس دستخط شدہ درخواست نہیں ہے، درخواست شبلی فراز کو دی گئی تھی۔اس پر جج نے کہا کہ یہ بہت اہم فیصلہ ہے، قانونی ریکارڈ ہے، اسے ڈھونڈیں۔

متعلقہ خبریں