اہم خبریں

اعجاز الحق کی عمران خان سے ملاقات، ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق کی لاہور زمان پارک میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس میں مستقبل کی سیاست کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران ملاقات اعجاز الحق نے تحریک انصاف میں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اعجاز الحق پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے

متعلقہ خبریں