اہم خبریں

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے چو ہدری پرویز الہٰی کو منجھا ہوا سیاستدان قرار دیدیا

لا ہور ( اے بی این نیوز )چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں صادق سنجرانی نے پرویز الہٰی کو منجھا ہوا سیاستدان قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، یہ اپنی ذمے داریاں ادا کرتے ہوئے ملکی استحکام اور ترقی کےلیے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر پرویز الہٰی نے کہا کہ ملکی ترقی اور استحکام کےلیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، آئندہ بھی کرتے رہیں گے، آنے والی سیاست میں عمران خان کا کردار بہت اہم ہوگا۔

متعلقہ خبریں