اہم خبریں

تحریک انصاف نے منگل کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگ لی

لاہور(اے بی این نیوز   )پاکستان تحریک انصاف نے منگل کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی۔پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کو درخواست دے دی ہے، سکیورٹی کلیئرنس کی درخواست سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اور پی ٹی آئی وکلاء ونگ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتے ہیں، آئی جی اور چیف سیکرٹری سے ملاقات میں بھی جلسے کا ذکر کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں