پشاور ( اے بی این نیوز )خیبرپختونخوا حکومت کا رمضان میں عوام کو مفت آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ، رمضان میں 50 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو 10 کلو کے 3 تھیلے فراہم کئے جائیں گے،مفت آٹا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا،محکمہ خوراک کاکی جانب سے تمام کمشنرز اور ڈی سیز سمیت متعلقہ محکموں کو خط لکھ دیا گیا۔















