اسلام آ باد (اے بی این نیوز)جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہنگامہ آرائی ،عمران خان ودیگرکیخلاف دہشت گردی کامقدمہ درج، علی امین گنڈاپور، مراد سعید، عامر کیانی اسد قیصر، شبلی فراز، اسد عمرسمیت 17 رہنما نا مزد،پولیس کے مطابق جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ، جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ پر 38ملزمان گرفتار کئے گئے، پٹرول بم پھینکنے والے 19کارکن بھی دھر لئے گئے، پولیس نے ملزمان کواسلام آبادکی مقامی عدالت میں پہنچادیا،جسمانی ریمانڈکی استدعاکی جائے گی،، اسلام آباد پولیس کی 4گاڑیاں مکمل جل گئیں،14 کوجزوی نقصان پہنچا ،افسران سمیت 52 اہلکار زخمی ہوئے،نامزدملزموں کے300فرارہونے والے ساتھیوں کیخلاف بھی ایف آئی آر درج کر لی گئی۔















