لاہور( نیوز ڈیسک) پنجاب پولیس نے زمان پارک سے حراست میں لئے گئے کم عمر طالبعلموں کا مستقبل داؤ پر نہ لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے گرفتار 3 طلباء کو والدین کے حوالے کر دیا۔پولیس نے کم عمری کے باعث طلبہ کیخلاف کارروائی سے گریز کیا اور بچوں کو والدین کا سہارا بننے کی نصیحت کرتے ہوئے چھوڑ دیا۔پولیس نے تمام بچوں کو غیر قانونی سرگرمیوں سے دور رہنے کی تلقین کی، بچوں نے بھی تعلیمی سرگرمیوں کی طرف توجہ دینے کا وعدہ کیا۔والدین نے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے لاہور پولیس کے اقدام کو سراہا۔
"دل لگا کر تعلیم حاصل کرو گے تو چھوڑ دیتے ہیں"
کم عمر طالب علموں کا مستقبل بچانے کے لیے لاہور پولیس کا زیر حراست بچوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے کا فیصلہ۔ #PunjabPolice #BuildingForBetter pic.twitter.com/BVp0KYeKSZ— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) March 19, 2023















