اہم خبریں

زمان پارک آپریشن مریم نواز کی ہدایت پر کیا گیا، ڈاکٹر عظمیٰ خانم کا دعویٰ

لاہور(نیوزڈیسک)عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خانم نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے بغیر وارنٹ کے آپریشن کیا۔ عمران خان کی رہائش گاہ پر آپریشن کو ’ریاستی دہشت گردی‘ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی اور دعویٰ کیا کہ ’عمران خان کو قتل کرنا لندن پلان کا حصہ ہے‘۔ گزشتہ روز عمران خان اسلام آباد میں جج کے سامنے پیش ہونے کے لیے لاہور میں اپنی زمان پارک میں موجود رہائش گاہ سے روانہ ہوئے تو لاہور پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچ گئی اور نے انکی رہائش گا پر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ یہ آپریشن مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے طے کردہ ایجنڈے کا حصہ ہے اور اس کا مقصد عمران خان کو گرفتار کرنا ہے۔انہوں نے مریم نواز کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’ایک خاتون، جس نے کبھی کونسلر کا انتخاب بھی نہیں لڑا، وہ اب حکومت کا ایجنڈا طے کر رہی ہے‘۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ آپریشن عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے اور اس نے ملک بھر میں انتشار کا ماحول پیدا کردیا ہے کیونکہ اب پی ٹی آئی کے کارکنان پارٹی قیادت پر ملک گیر احتجاج کا اعلان کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہ وہ ’فائنل شو ڈاؤن‘ کے لیے تیار رہیں اور احتجاج شروع کرنے کے لیے عمران خان کی ہدایات کا انتظار کریں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پارٹی رہنما عمران خان کے ساتھ اسلام آباد جارہے تھے لیکن اِس ’بزدلانہ حملے‘ کی خبر ملنے کے بعد آدھے راستے سے ہی واپس آگئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم بدترین مہنگائی سے پریشان ہے لیکن حکومت کا مقصد صرف پی ٹی آئی چیئرمین کو گرفتار کرنا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی رہائش گاہ کے دروازے کرین کی مدد سے گرائے گئے جبکہ پولیس اہلکاروں نے دیواریں توڑ دیں اور گھر کے اندر موجود لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی سراسر خلاف ورزی ہے کیونکہ پولیس نے چھاپے سے قبل عدالت کے فوکل پرسن عمران کشور کو مطلع نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں