اہم خبریں

بلوچستان میں طوفانی بارش، سیلاب سے 8 افراد جاں بحق، 2 لاپتہ

کوئٹہ (نیوزڈیسک) بلوچستان کے علاقے آواران اور ژوب میں بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے باعث 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ آواران اور ژوب میں بارشوں کے باعث سیلابی پانی میں بہہ جانے کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2افراد لا پتہ ہوگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں میں خضدارمیں 10، قلات میں 9، کوئٹہ میں 3، دالبندین میں5، بارکھان میں 4، پنجگوراورپشین میں 3 ،3 اور ژوب میں 2 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ سندھ کےمختلف علاقوں دادو، میہڑ، جوہی، خیرپورناتھن شاہ اور پڈعیدن میں بھی بارش ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں