اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین مین پی ٹی آئی عمران خان سمیت پارٹی کے متعدد رہنماؤں و کارکنوں کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔سرکاری املاک اور پولیس کی گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ بھی تیار کرلی گئی ہے جووزارت داخلہ کو بھجوائی جائے گی، رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی مظاہرین کی جانب سےمجموعی طورپر پندرہ پولیس کی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کونقصان پہنچایا گیا جس میں دو گاڑیوں اوردوموٹرسائیکلوں کو آگ لگائی گئی ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی مظاہرین نے تھانہ لوہی بھیر کی پک اپ اور اسپیشل برانچ کی بم ڈسپوزل اسکوارڈ کی گاڑیوں کوآگ لگاکر مکمل طور پر تباہ کردیا جبکہ اسی طرح تھانہ مارگلہ کے دو موٹرسائیکلوں کو بھی آگ لگائی۔ بارہ گاڑیاں جن میں دو قیدیوں کی بسوں جبکہ فیصل آباد کانسٹیبلری کی دو بسوں اور ایک چکوال پولیس کی بس کے شیشے توڑے گئے ہیں اسی طرح دیگر پولیس کی گاڑیوں پر ڈنڈوں کے وار کرکے اور پتھراوکرکے نقصان پہنچایا گیا ہے۔















