اہم خبریں

میکے بیٹھی شریک حیات کو منانے میں ناکام شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی ، بیٹے اور سالی کو قتل کردیا

پشاور (نیوز ڈیسک) میکے بیٹھی ناراض شریک حیات کو منانے میں ناکام شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی ، بیٹے اور سالی کو قتل کردیا ملزم فرار ہونے میں کامیاب۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں تھانہ شاہ پور کےعلاقے پخہ غلام میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق خاوند میکے میں بیٹھی ناراض بیوی پرفائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگیا جس کے بعد ملزم کفایت کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور جاں بحق ہونے والوں میں مقتول کی بیوی، سالی اور بیٹا شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں