اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان عدالتوں سے مطلوب ہیں،پیش نہیں ہورہے۔ایک شخص ملکی مفادات سےکھیلتےہوئےنہیں ڈررہا۔وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا اپنے ایک بیان میں کہاکہ یہ نہیں ہوسکتاایک طاقتور جتھے لیکرگھرسے عدالت کیلئے نکلے،ایک طاقتورقانون اورانصاف سےبالاترہے؟مریم اورنگزیب نےمزید کہا کہ ایک لاڈلہ،بدمعاش ایسے آئے گا توعدالت9بجے کھلےگی؟لاڈلےاوربدمعاش کوعدالت سےبنڈل ریلیف پیکج ملےگا؟ایک عدالت وارنٹ نکالتی ہےدوسری ریلیف دیتی ہے۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ تاریخ کے سب سے بڑے غنڈے کو صادق امین کا سرٹیفیکٹ دیاگیا۔















