لاہور (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو مجبور کیا کہ عدالت میں پیش ہوں، جیل بھروتحریک والا خود زمان پارک میں چھپا ہوا ہے، زمان پارک سے اسلحہ برآمد ہوا اور وہاں مسلح جتھے موجود تھے، عمران خان نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، یہ شخص گزشتہ 10 سال سے ملک کونقصان پہنچا رہا ہے۔ عمران خان نے 7 ارب کی پراپرٹی اپنے نام کرائی، فرح گوگی کے منی لانڈرنگ کے کیس سامنے آچکے ہیں،لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ زمان پارک سے اسلحہ برآمد ہوا، مسلح جتھے وہاں موجود تھے جس کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں، مسلح جتھوں میں شامل لوگوں کا ریکارڈ موجود ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جیل بھروتحریک والا خود زمان پارک میں چھپا ہوا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو معلوم ہے کہ انھیں کیسز میں سزا ہوگی، وہ کہتا تھا کہ عدالت میں پیش نہیں ہوں گا لیکن پیش ہونا پڑا، عمران خان کو مجبور کیا کہ عدالت پیش ہوں۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، یہ شخص گزشتہ 10 سال سے ملک کونقصان پہنچا رہا ہے۔ عمران خان نے 7 ارب کی پراپرٹی اپنے نام کرائی، فرح گوگی کے منی لانڈرنگ کے کیس سامنے آچکے ہیں۔















