لاہور(نیوزڈیسک)زمان پارک میں گرین بیلٹ پر پولیس نے پانی چھوڑ دیا، پولیس نے گرین بیلٹ پر لگے کیمپ اکھاڑ دیئے۔پولیس کی جانب سے عمران خان کے گھر کے صوفے اٹھانے کی کوشش کی گئی، تاہم کارکنوں نے صوفے لے جانے کی کوشش ناکام بنادی۔کارکنوں نے پولیس وین سے صوفے نکال کر عمران خان کے گھر واپس پہنچا دیئے۔پی ٹی آئی رہنما امتیاز شیخ نے کارکنوں کو 9 بجے دوبارہ زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کردی، پی ٹی آئی کے کارکن زمان پارک پہنچنا شروع ہوگئے۔پولیس آپریشن اور عمران خان کی لاہور کی جانب روانگی کے بعد زمان پارک میں کارکنوں کی تعداد میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔















