لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب میں 30 اپریل کوانتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کوپابند کرنے سے متعلق درخواست شہری نے لاہورہائیکورٹ میں دائرکردی۔شہری منیراحمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن کرانے کا حکم دیا اورعدالتی حکم پر پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دی گئی۔درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ تاریخ دینے کے باوجود الیکشن کرانے میں کوئی سنجیدہ نظر نہیں آ رہا اورالیکشن کے لیے انتظامات نہیں کیے جا رہے۔درخواست گزار کے مطابق سیاسی جاعتوں کو الیکشن کے لیے سیاسی اجتماعات کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی جو انتخابی مہم کی بنیاد ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن اور نگران حکومت کو آئین کے مطابق بروقت الیکشن کرانے کا پابند کیا جائے۔















