ننکانہ (نیوزڈیسک)این اے118ننکانہ صاحب کے ضمنی انتخابات کے موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرکی ہدایات پرتقرری وتبادلے کا آرڈر منسوخ کردئیے گئے۔ڈی آراوننکانہ نے کہاکہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعدتقرری وتبادلے پر پابندی عائد ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیرتقرری وتبادلہ نہیں کیا جا سکتا۔ڈی آراوننکانہ نےاسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرکے تبادلےپرسیکرٹری لوکل گورنمنٹ کوخط ارسال کیاتھا ۔چیف آفیسرایم سی ننکانہ انورمحمود کا تبادلہ ننکانہ صاحب سے لاہورکیا گیا تھا۔















