اہم خبریں

پولیس پر شیلنگ ہمارے لیے ایک نئی چیز ہے، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (نیوزڈیسک)انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر بلا اشتعال پتھراؤ کیا گیا لیکن پولیس تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ہفتہ کو ایک بیان میں آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شبلی فراز کے توسط سے تمام کوآرڈینیشن ہو گئی تھی لیکن پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پتھراؤ کے بعد آنسو گیس کی شیلنگ کی، پولیس تحمل سے کام لے رہی ہے، پولیس کے پاس ہتھیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت سے 100 میٹر کا فاصلہ بھی نہیں رہ گیا، عمران خان عدالت میں تشریف لائیں اور عدالتی کارروائی کی تکمیل کریں۔اکبر ناصر خان کا کہنا تھا پولیس کی طرف بھی شیل آکر گرے ہیں جس پر حیرت ہے، اس کی تحقیقات کر رہے ہیں، پولیس پر شیلنگ کی گئی ہے یہ ہمارے لیے ایک نئی چیز ہے۔آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ بات صرف اتنی ہے کہ آپ نے عدالت میں پیش ہو کر اپنا مؤقف رکھنا ہے، پولیس کا طریقہ کار سب کے سامنے ہے، پولیس تحمل، برداشت کا طرز عمل اختیار کیے ہوئے ہے۔

متعلقہ خبریں