اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وارنٹ معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نیوزڈیسک) توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وارنٹ معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست کی سماعت کریں گے۔ عمران خان پر درج مقدمات کی تفصیل فراہم سے متعلق درخواست کی سماعت بھی آج ہی ہوگی۔رجسٹرار آفس نے عمران خان کی وارنٹ معطل کرنے کی درخواست پر اعتراضات عائد کررکھے ہیں۔اس سے قبل عمران خان نے وارنٹ منسوخی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انڈرٹیکنگ تسلیم کرکے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے اور درخواست پر آج ہی سماعت کی جائے۔عمران خان کی وارنٹ منسوخی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کردیئے۔ رجسٹرار آفس کے مطابق عمران خان کا بائیو میٹرک نہیں ہے۔ جس معاملے پر پہلے ہائیکورٹ فیصلہ کر چکی دوبارہ کیسے سن سکتی ہے۔ کسی پٹیشن پر کیسے بلیکنٹ آرڈر جاری کیا جا سکتا ہے؟سیشن کورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کردی تھی۔

متعلقہ خبریں